ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا،ٹھوس کارروائی کریں

صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا،ٹھوس کارروائی کریں

Mon, 08 Aug 2016 20:03:14    S.O. News Service

گؤ رکشا کے معاملے پر وزیر اعظم کا بیان تسلی بخش نہیں:شیلادکشت

لکھنؤ، 8 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں کانگریس کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی امیدوار شیلا دکشت نے گؤ رکشا کی آڑ میں ملک میں افراتفری پھیلانے کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ صرف باتیں کرنے سے کام نہیں چلے گا اور حالات سدھارنے کے لیے ٹھوس کارروائی کرنی ہوگی۔شیلادکشت نے کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹرپرپریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں وزیر اعظم کے بیان سے مطمئن نہیں ہوں، ہمارے پاس کرنے کے لیے اور بھی کئی اہم کام ہیں، میں نے گایوں کو سڑکوں پر گھومتے ہوئے دیکھا ہے اور انہیں کوئی پوچھتا تک نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ گورکشا کے لیے گؤ شالائیں بنانی چاہیے، انہیں بھی محفوظ رہنے کا حق ہے، باتوں سے کام نہیں چلے گا، کچھ زمینی سطح پر بھی کرنا پڑے گا۔غورطلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے گجرات کے او نا قصبے میں مبینہ گؤ رکشکو ں کے طرف سے مردہ گائے کی کھال اتارنے والے دلتوں کی وحشیانہ پٹائی اور ملک کے کچھ دیگر حصوں میں پیش آئے واقعات پر اپنی چپی توڑتے ہوئے ان کو نام نہاد گؤ رکشکوں کو بے نقاب کرنے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے فرضی گؤ رکشکو ں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے لوگ معاشرے اور ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ریاستی حکومتیں انہیں سخت سزا دیں۔دہلی کی تین بار وزیر اعلی رہ چکیں شیلا نے کہا کہ مرکز کی سابقہ منموہن سنگھ حکومت کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے تھے ، ویسے ترقیاتی کام مودی کی کوری تقریروں کے دور میں کہیں نظر نہیں آتے ، یہی حالت اترپردیش کی بھی ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ریاست میں پوری مضبوطی سے واپس آ رہی ہے۔پارٹی صدر سونیا گاندھی کی وارانسی میں ہوئی حالیہ ریلی تاریخی تھی، چونکہ وہ وزیر اعظم کا لوک سبھا حلقہ ہے اور وہاں سونیا کی ریلی میں اتنی بھاری بھیڑ کا جمع ہونا ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام میں مودی کے تئیں کتنی مایوسی پائی جارہی ہے۔


Share: